لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، خاتون نے دوستوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو لوٹ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہنی ٹریپ کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا۔
کائنات نامی لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان سے فون پر دوستی کی اور اسے فلیٹ پر ناشتہ لے کر آنے کو کہا۔ حمزہ ناشتہ لے کر پہنچا تو پیچھے سے تین آدمی بھی اندر داخل ہوئے۔
تینوں ملزمان نے نوجوان حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے نقدی چھین لی۔ اور موبائل فون بھی چھین لیا جب کہ خاتون تشدد کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھی۔ پولیس نے ملزم کائنات سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی نے رکنیت ختم کردی















