اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیکا ایکٹ عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور رہائی کا حکم دیدیا۔
اس کیس میں وقاص پر دہشت گردی کی انفارمیشن بنانے، پھیلانے اور دھماکے کا الزام لگایا گیا تھا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پراپیگنڈا میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: حکومت نئے قوانین بنانے کے بعد ایکس پر سے پابندی اٹھالے گی،عظمیٰ بخاری