اہم خبریں

چین کے شہریوں کیلئے 14اگست کے بعد ویزامفت ہوگا، شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔ چین اور پاکستان کی دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
پاکستان میں آپ کا خیر مقدم کرکے خوشی ہورہی ہے۔
پرامید ہیں چین کے اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان سود مند ثابت ہوگا۔ چین کے اعلیٰ وفد کا دورہ چینی قیادت سے ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔ چین اور پاکستان دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔
مشترکہ منصوبوں سے چینی صنعت کی پاکستان منتقلی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
چینی وفد کے دورے سے صنعت ،زراعت اور خصوصی اقتصادی زونز ز میں تعاون بڑھے گا۔ چین کے شہریوں کیلئے 14اگست کے بعد ویزامفت ہوگا۔ پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔
بشام واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بشام واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامی کاواضح اعلان

متعلقہ خبریں