اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے توڑ پھوڑ کے کیس میں بانی تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات کی سماعت کی ۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں اور کون سی جیل میں ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سات ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جیل حکام کو ویڈیو لنک پیشی کے انتظامات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ بانی تحریک انصاف ، شاہ محمود قریشی و دیگر کیخلاف تھانہ کھنہ میں دو مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیخلاف درخواست پر نوٹیفکیشن جاری