لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منگل کو مختلف شہروں میں نئی راہداریوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں میں نئی کوریڈور بنانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک اور دیپالپور سے وہاڑی تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ شورکوٹ سے جھنگ چراگوالی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔تینوں منصوبے 210 ارب روپے سے دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے تین ماہ میں نئی کوریڈور کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ تینوں راہداریوں کو ایشیائی ترقیاتی بینک اور پنجاب حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ بڑے شہروں کو ملانے والی سڑکوں سے لوگوں کا سفر آسان ہو جائے گا۔ اس سے نہ صرف سفری مسائل میں کمی آئے گی بلکہ اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے ریڈورز بنانےکی منظوری دے دی