پشاور(نیوز ڈیسک )پشاور کے علاقے درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہو گیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق امجد نامی شخص کے گھر میں بارش کا پانی داخل ہوا، آپریشن کئے گھنٹوں بعد مکمل ہو گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، 2 مرد، 3 خواتین اور 6 بچوں کی لاشیں ریکور کر لی گئی ہیں۔
ریسیکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ بارش کا غیر معمولی پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے اموات ہوئیں۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ ،وجوہات سامنے آگئیں