راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے جب کہ حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔مون سون کی بارشوں کے باوجود شرکاء نے اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن بھی کچھ دیر میں پنڈال پہنچ جائیں گے، کارکنان نے بھی مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہو سکا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کر رہی ہے تو دوسری طرف راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، پنجاب حکومت فسطائیت سے پیچھے نہیں ہٹ رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بل بم کی طرح گر رہے ہیں، اگست میں ڈیزاسٹر بل آئیں گے، ہم اپنے نوجوانوں کو اس ملک سے مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل،30جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟