گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک )گوجرانوالہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل آفس میں پیر کی صبح آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ علاقائی دفتر کی عمارت کی تیسری منزل پر لگی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ریسکیو سروسز کے ترجمان کے مطابق، پانچ فائر ٹرک روانہ کر دیے گئے ہیں اور وہ آگ بجھانے میں سرگرم ہیں، جنہیں جلد ہی قابو میں کر لیا جائے گا۔نقصان کی حد کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن عروبہ کومل کی گرفتاری کے بعد ضمانت منظور