اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا کارکن عروبہ کومل کی گرفتاری کے بعد ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن عروبہ کی گرفتاری کے بعد ضمانت منظور کر لی۔پی ٹی آئی کی عروبہ کی جانب سے سردار مسروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی کیس میں دو خواتین کی پہلے ہی ضمانت ہو چکی ہے۔
عروبہ کومل کا نام فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بھی نہیں ہے۔بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن عروبہ کومل کی گرفتاری کے بعد ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ عروبہ کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنوں کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر29جولائی 2024 کو سونے کی قیمت