اہم خبریں

جماعت اسلامی اور ہمارے مطالبات ایک جیسے ہیں ، امیر مقام،دھرناہوگا،احتجاج بھی جاری رہےگا،لیاقت بلوچ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)امیر مقام نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور ہمارے مطالبات ایک جیسے ہیں ۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نہ ہو۔ اپنےوسائل کےاندررہتےہوئے مسائل حل کریں گے۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ جماعت اسلامی کےساتھ خوشگوارماحول میں گفتگوہوئی۔ 200یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو 50ارب کی سبسڈی دی گئی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
چاہتے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے۔ مشکل وقت میں ہم نےحکومت سنبھالی۔ حکومتی خراجات میں کمی لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ جن حالات میں حکومت ملی آسان نہیں تھا۔ 2018میں مہنگائی کو 4فیصد پر چھوڑ کرگئے تھے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ احتجاجی دھرنےپرحکومت نےخودرابطہ کیا،ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈانہیں عوام کی بات کررہے ہیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےہمارےمطالبات نوٹ کرلیے۔ہم نے کہا کہ بجلی کے بل عوام کیلئے ادا کرنا اب ممکن نہیں ،
ہم نےحکومتی مذاکراتی کمیٹی کےسامنے اپنی گزارشات رکھیں۔ آئی پی پیز ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ہم نےپوری وضاحت کےساتھ حکومت سے بات کی۔ اگرضرورت ہوئی تودوبارہ بھی بیٹھ کربات کریں گے۔
دھرناہوگااوراحتجاج بھی جاری رہےگا۔ ہم نےواضح کیایہ دھرناعوام کےمسائل کےحل کیلئےہے۔ بجلی اورپٹرول کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ اضافی ٹیکس کی وجہ سےبلبلارہےہیں۔
آئی پی پیز ایساکینسرہےجوملک کیلئےموت کاپروانہ بن گیا۔ یہ ایسا مسئلہ نہیں کہ لوگوں کوٹال دیاجائے یہ بین الاقوامی معاہدےہیں۔ وزرا کی کمیٹی بنائی اورہمیں مذاکرات کیلئےکہاگیا۔ حکومت کیساتھ مذاکرات کاپہلا دوراچھےماحول میں ہوا۔
حکومت کواپناایجنڈاپیش کردیا۔ ہم نےواضح کیا یہ دھرناعوام کےمسائل کےحل کیلئےہے۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جارہی ہے،اسد قیصر

متعلقہ خبریں