اہم خبریں

کوشش ہے کہ ٹیکس کا بوجھ نچلے طبقے پر نہ ڈالا جائے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ نچلے طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ٹیکسز کے حوالے سے مقامی سطح پر بات چیت جاری ہے، میں تنخواہ دار طبقے سے آتا ہوں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لیے اقدامات کریں گے، وزرائے اعلیٰ زرعی ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی کریں گے، تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی ہے، ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیٹا سب سے بڑا ثبوت ہوگا، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں