کرم (نیوزڈیسک) گزشتہ کئی دنوںسے جاری دو قبائل کے درمیان اراضی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ، بروز ہفتہ کو جاں بحق افراد کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارا چنار اور صدہ شہر پر متعدد میزائل فائر کئے گئے ، کئی دیہات میں جاری جھڑپوں میں اب تک 112 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپوں میں راکٹ، میزائل اور مشین گن سمیت بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بروز اتوار جھڑپوں میں 24 افراد شہید اور 133 زخمی ہو چکے ہیں،کشیدگی کی باعث پارا چنار سے پشاور مین روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردی.
متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی مگر لڑائی تاحال ختم نہ کروائی جاسکی۔ایم این اے انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہہسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہو گئی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا کہ حکومت فائر بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں: موسلا دھار بارش،لاہور چڑیا گھر کی دیوار گر گئی،ٹریفک میں خلل