اہم خبریں

دو ایڈہاک ججز جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کل حلف اٹھائینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو سابق ججز کو ایڈہاک جج مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کل (پیر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔

دونوں ججوں کو سپریم کورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈہاک جج مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن نے 20 جولائی کو دونوں ججز کی بطور ایڈہاک جج تقرری کی سفارش کی تھی جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے 26 جولائی کو ان کی تقرری کی منظوری دی تھی۔گزشتہ روز وزارت قانون نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

متعلقہ خبریں