اہم خبریں

کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف گھٹ حاجی کے درمیان حال ہی میں سامنے آنے والی فون کال پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جس سے ثابت ہوا کہ فون کال میں آوازیں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین کی تھیں۔فون کال میں خارجی نور ولی محسود احمد حسین کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

جس کے بعد شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں لڑکیوں کے اسکول کو دیسی ساختہ بم سے اڑا دیا گیا جب کہ ٹانک کے علاقے کی ایک ٹیچر میرا جان بھی جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور نام نہاد شریعت کی آڑ میں وحشیانہ کارروائیوں اور بے گناہوں کا خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم

متعلقہ خبریں