اہم خبریں

قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

کیپٹن محمد سرور شہید کی 76ویں برسی نشان حیدر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مسلح افواج کے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔وزیراعظم نے نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے کیپٹن محمد سرور شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے مٹی کی حفاظت کو اپنی جان پر ترجیح دے کر آنے والی نسلوں کے لیے مادر وطن سے وفاداری کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پوری قوم کو اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں