اہم خبریں

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت اور جماعت اسلامی (جے آئی) نے مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے تین رکنی کمیٹی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام شامل ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔جماعت اسلامی کے کارکنان ایک بار پھر مری روڈ لیاقت باغ چوک پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ دھرنے کے منتظمین شرکاء کے لیے ناشتے کا بھی انتظام کریں گے۔

سڑک پر رات گزارنے والے مزدوروں میں نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔جبکہ بلدیہ کی جانب سے صفائی کا کام جاری ہے۔ مری روڈ کے داخلی راستے کو پولیس اور کنٹینرز لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود ہے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 11:30 بجے دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کریں گے اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 27 جولائی 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں