لاہور (نیوز ڈیسک) عسکری قیادت اور مسلح افواج نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو ان کی 76ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی جرات، استقامت اور حوصلے کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے افسر ہیں۔ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مادر وطن کے بہادر بیٹوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آ ج27جولائی ہفتہ2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟