اسلام آباد(نیوزڈیسک)فاقی حکومت نےایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا چوہدری تین ماہ کیلئے سیکرٹری وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا عہدہ سونپ دیا ۔ عائشہ حمیرا چوہدری، سیکرٹریٹ گروپ کی BS-21 کی افسر، جو اس وقت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا کو ان کے اپنے فرائض کے علاوہ سیکرٹری، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے عہدے کا اضافی چارج بھی سونپا دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ تین ماہ کی مدت کیلئے یا باقاعدہ نئی تعیناتی تک عائشہ حمیرا چوہدری اضافی عہدے پر کام کریں گی۔
یہ اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم نے دو روز قبل سیکرٹری MoITT کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
مزید پڑھیں: پنجاب بیوروکریسی کے لیے نئی پلاٹ الاٹمنٹ سکیم کا آغاز،تفصیلات