لاہور(نیوز ڈیسک)بارش اور تیز ہواؤں کے باعث لاہور میں فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور خراب موسم کے باعث گزشتہ رات لاہور میں فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن تیز ہواؤں اور بارش کے دوران خاص طور پر صبح 3 بجے سے صبح 4 بجے تک فعال نہیں رکھا جا سکا اور صبح 4 بجے پروازیں لینڈ کر سکیں۔
اس دوران ملتان اور پشاور میں تین پروازیں اتریں جبکہ دیگر غیر ملکی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ابوظہبی اور بحرین سے لاہور آنے والی پروازوں کو ملتان ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔
ریاض سے غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں پشاور پہنچی اور موسم صاف ہونے پر لاہور پہنچ گیا۔قطر ایئرویز کی دوحہ پرواز سات گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جب کہ ایک درجن سے زائد دیگر غیر ملکی پروازوں کی آمد و روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔
مزید پڑھیں: ٹیلی گرام پر رواں سال سائبر کرائم سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، کیسپرسکی