لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں 9 مئی کے مقدمات میں اپنی ممکنہ حراست فوجی عدالتوں میں دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔
بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس کی تحویل فوج کے حوالے کی جا سکتی ہے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کے مقدمات کی تحویل سویلین عدالتوں کے پاس رہنے کا حکم دے اور ممکنہ تحویل فوج کے حوالے کرنے کے خلاف حکم جاری کرے۔
مزیدپڑھیں: ایف بی آرکا ٹیکس فراڈ کیسز کی تحقیقات کیلئے خصوصی ونگ قائم کرنیکا فیصلہ