کرم(نیوز ڈیسک )ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقوں بوشہر اور مالی خیل میں رہنے والے قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کی جانب سے راکٹ حملہ بھی کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہوئے جب کہ تصادم میں دونوں اطراف کے مجموعی طور پر 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں‘ فریقین کے قائدین بھی جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑینگے