فیصل آباد( نیوز ڈیسک )فیصل آباد پولیس نے مدرسے کے قاری کو جمعرات کے روز سبق یاد نہ کرنے پر ایک چھوٹے طالب علم کو بے دردی سے مارنے پر گرفتار کر لیا۔
فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں واقع مدرسے میں سات سالہ آصف نامی طالب علم کو اس کے استاد قاری رضوان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔مدرسے میں ننھے بچے پر وحشیانہ تشدد کی پریشان کن ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر ملک بھر میں سوشل میڈیا پر غم و غصہ اور مذمت کی لہر دوڑ گئی۔
اقبال ڈویژن فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) عثمان منیر سیفی نے شہریوں کی شدید مذمت کے بعد واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم قاری رضوان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سیفی نے بچے کے والدین کو یقین دلایا کہ انصاف فراہم کیا جائے گا اور نوجوان طلباء پر تشدد کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم قاری رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی نے زور دے کر کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد کی ایسی کارروائیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد خاندان پر پولیس اہلکاروں کا بدترین تشدد