اہم خبریں

امریکا نے پاکستان کی اندرونی سیاست پر پوزیشن واضح کردی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کا حامی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واضح کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔حالیہ پریس بریفنگ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے اصولوں کو برقرار رکھتا ہے لیکن پاکستان کے ملکی سیاسی معاملات کے حوالے سے غیر جانبدارانہ موقف رکھتا ہے۔

ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ منصفانہ اور جمہوری عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے اندر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کا حامی ہے۔ان کے تبصروں کا مقصد پاکستان کی داخلی سیاست میں مداخلت سے گریز کرتے ہوئے جمہوری اقدار کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،25جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں