اہم خبریں

جعلی دستاویزات کے ذریعے لوگوں کو برطانیہ بھیجنے والے2ملزمان گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 40 شہریوں کو جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ برطانیہ بھیجنے میں ملوث عمر عاصم اور حارث خان نامی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گرفتار کیا، جو کہ آئی ایم جی آر اے لمیٹڈ نامی کنسلٹنسی فرم چلا رہے تھے۔بیان کے مطابق گرفتار ملزم نے جعلی ہیلتھ کیئر فرم کا بہانہ کرکے ایک شہری کو برطانیہ کا ایمپلائمنٹ ویزا جاری کیا۔

ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے اور جعلی کمپنی کے نام پر شہریوں کو کل 40 ویزے جاری کئے۔چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بک، اسٹامپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور مختلف سفری دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

اس کے علاوہ ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور کئی سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: لیسکو اوور بلنگ تحقیقات،بجلی کے بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تاریخیں شائع کرنا شروع کردیں

متعلقہ خبریں