واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی معاون وزیر برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکا پاکستان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ دے رہا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ رقم پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ، معاشی اصلاحات اور قرضوں سے نجات کے لیے دی جائے گی۔ڈونلڈ لو نے کہا کہ امدادی رقم سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک افغان شہریوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جاتا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروز بدھ 24 جولائی 2024 سونے کی قیمت