اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیشن عدالت نے مرکزی رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن سمیت پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےسپرد کردیا۔ایف آئی اے نے رؤف حسن کو سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہو گی۔ ایف آئی اے کیس میں 30 روز تک جسمانی ریمانڈ کیا جا سکتا ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا آفس سیل کر دیا گیا تھا، ہائیکورٹ میں کیس ہے، فل کورٹ کے 11 ججز نے کہا تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور رہے گی۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ایک ملزم کے کہنے پر مقدمے میں رؤف حسن کو نامزد کیا گیا، تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی ڈیوائسز اور موبائل ایف آئی اے کے پاس ہیں۔رؤف حسن کا میڈیا سیل سے کوئی تعلق ہی نہیں، مخصوص نشستوں کی امیدوار خواتین تھیں انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا
جو جج غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہوتا ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری

متعلقہ خبریں