اہم خبریں

پی آئی اے کا حج آپریشن 2024 اختتام پذیر ہوگیا،143 پروازیں چلائی گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )9 مئی سے شروع ہونے والا حج آپریشن 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی کو شروع ہوا اور 11 جون تک جاری رہا جبکہ بعد از حج آپریشن 20 جون کو شروع ہوا اور 21 جولائی کو ختم ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے بعد 143 پروازیں چلائی گئیں، جدہ کے لیے 61 پروازیں اور مدینہ منورہ کے لیے 82 پروازیں چلائی گئیں جب کہ 34 ہزار 663 عازمین فریضہ ادا کرنے کے بعد واپس لوٹے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 19 ہزار 278 سرکاری، 14 ہزار 754 نجی اور 631 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا۔پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے حاجیوں کے لیے سٹی چیک ان کا انتظام کیا جس سے مسافروں کو ائیرپورٹ سے وقت کی بچت ہوئی ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا سیل بین الاقوامی غلط معلومات کا مرکز تھا،پولیس ذرائع

متعلقہ خبریں