سوات (نیوز ڈیسک) سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم اس واقعے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 205 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا