اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے پر ہونے والی پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کو سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کی مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ساتھ کیس میں دائر نظرثانی کی درخواست کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
وزارت داخلہ سے بھی اس موضوع پر رپورٹ پیش کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔اجلاس میں اہم ایجنڈے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے