اہم خبریں

سینئر رہنماڈاکٹر سید آصف کرمانی نےمسلم لیگ ن کوخیرباد کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے ہفتہ کو مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا۔کرمانی نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث عوام بجلی کے مہنگے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب! سب ٹھیک نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔ کرمانی نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز نے 2013 میں اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے قبل مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔

کرمانی پی ایم ایل این کے تازہ ترین رہنما بن گئے جنہوں نے دھاندلی کے الزامات کے باوجود پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے طرز سیاست اور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے فیصلے سے اختلافات پر پارٹی چھوڑ دی۔
مزید پڑھیں: پشاور ، پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

متعلقہ خبریں