لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے میپنگ پلان پر نئے کورسز کی منظوری دے دی۔
مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید ترین کورسز پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹیوٹا سنٹرز میں عربی، کورین، جاپانی، چائنیز سمیت لینگویج کورسز متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہنر مند ملازمتوں کے لیے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔
بڑے پیمانے پر تعمیراتی ڈویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ اور آپریٹر کورس کی آؤٹ سورسنگ کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورکشاپس بنانے کی منظوری دی۔