فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک )جرمنی میں مقیم درجنوں افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا، عمارت پر پتھراؤ کیا اور ملکی پرچم اتار دیا۔
اس واقعے سے پاکستانی سفارتی حکام میں کھلبلی مچ گئی جنہوں نے اس حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جرمن وزارت خارجہ سے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس میں افغان شہریوں کو پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ انہوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی بھی کوشش کی۔تاہم حکام کو فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انہوں نے کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں: موٹروے پولیس نے 2 لاکھ روپے کی رقم سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کردیا