نیویارک،ٌٌٌ ٌلندن (نیوزڈیسک،سفینہ خان )مائیکروسافٹ کی 365 اپلیکیشنز بند، امریکہ ،برطانیہ ، اآسٹریلیامیں بڑے پیمانے پر ایئرلائنز گرائونڈ، تمام کارروبار بند ،بڑے پیمانے پر عالمی بندش کے بعد بینک، ایئر لائنز، ٹرین کمپنیاں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں، ٹی وی اور ریڈیو براڈکاسٹرز اور سپر مارکیٹوں سمیت کاروبار کو آف لائن کر دیا ۔
دنیا بھر میں آئی ٹی کی بندش کی اطلاعات، ایئرلائنز، میڈیا اور بینک متاثر،مائیکروسافٹ ونڈوز کہ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دنیا کے بڑے بینک میڈیا ہوائی اڈے اور ایئر لائن شٹ ڈاؤن کر دی گئی ہیں .اس وقت آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بینکنگ کا سسٹم بھی شٹ ڈاؤن ہو گیا.آسٹریلیا کی حکومت نے اس سلسلے میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اسٹریلیا میں اس وقت سڈنی ایئرپورٹ میں تمام پرویز ہیں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں کیونکہ اسٹریلیا ایئرپورٹ کا تمام نظام انڈوز کے سرور سے کنیکٹڈ ہے .
آسٹریلیا کے بڑے بینکوں نے بھی اپنے صارفین کو اگاہ کر دیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک ان کو بینکنگ میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے حالانکہ ابھی تک مائیکروسافٹ ونڈوز کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی کنفرمیشن نہیں ائی ہے لیکن کراؤڈ سٹرائک نامی ائی ٹی کی فرم نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز کے سرورز میں
خرابی پیدا ہو گئی ہے
آئی ٹی کی سروس متاثر ہونے کے بعد متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی، درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں لیکن فی الحال آئی ٹی کی بندش کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، مائیکروسافٹ کی بندش پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں ۔ برطانیہ میں ریلوے کمپنیوں کو آئی ٹی مسائل کی وجہ سے تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔ لندن سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کو بھی مسائل کا سامنا ہے .آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے بہت جلد اس تنکنکی ایشو کو حل کر لیا جائے گا
امریکن ایئر لائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز اور یونائیٹڈ ایئر لائنز سمیت بڑی امریکی ایئر لائنز کو گراؤنڈ کر دیا گیا ، جبکہ جرمنی، ایمسٹرڈیم اور اسپین کے ہوائی اڈے بھی مسائل کی اطلاع۔یہ مسائل اس وقت سامنے آئےجب مائیکروسافٹ نے کہا کہ وہ اپنی 365 ایپلی کیشنز اور سروسز اچانک بند کرنے کا اعلان کردیا
جس کے پوری دنیا کے ہوائی اڈے، ٹرین سروسز شدید متاثر۔مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے یورپ کی سب سے بڑی ایئرلائن Ryanair نے صارفین کو ممکنہ رکاوٹوں کےحوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کام کرنیوالی تمام ایئر لائنزپر مائیکروسافٹ اپلی کیشنز بند ہونے سے شدید اثر پڑے گا، حالانکہ اس نے رکاوٹوں کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔
رائٹرز کےمطابق، ایڈنبرا ہوائی اڈے پر مسافر خودکار بورڈنگ پاس سکینر استعمال کرنےپہنچے تو سکیورٹی مانیٹر نے ایک پیغام دکھایا جس میں کہا گیا کہ “سرور آف لائن۔عینی گواہ کے مطابق تاہم ہوائی اڈے پر موجود عملے کو بورڈنگ پاسز کو دستی طور پر چیک کرنا پڑا۔برطانیہ، سدرن، تھیمس لنک، گیٹ وِک ایکسپریس اور گریٹ ناردرن میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی ۔ گوویا تھامس لنک ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپلیکیشنز بند ہونے سے ریلوے کی کی خدما میں بھی بڑے پیمانے پرخلل کا سامنا ہے ۔
� اہڈھاک ججز کی تقرری، عمرایوب کا تحفظات کا اظہار ، جوڈیشل کمیشن کو خط ارسال















