اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کسی بھی کیس کے سلسلے میں دوبارہ گرفتار نہیں کیا جائے گا اور وہ اپنے صوبے جانے کے لیے آزاد ہیں، ۔
اے جی پی کے بیان کے بعد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اس دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا ہے کہ صنم جاوید بہت گندی زبان بولتی ہیں۔
کیا آپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گی؟وکیل نے جلدی سے جواب دیا صنم دوبارہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔
اے جی پی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ بلوچستان پولیس اب صنم جاوید کے ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے دباؤ نہیں ڈال رہی اور وہ اپنے صوبے کا سفر کرنے کے لیے آزاد ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر