اہم خبریں

عاشورہ، ملک بھر میں مجالس کا اہتمام،ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )نواسہ رسول اور شہداء کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند ہے۔

یوم عاشور کے سلسلے میں آج چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

لاہورسےعاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے موچی گیٹ سے نکل کر محلہ شایاں پہنچا۔ جبکہ کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جلوس ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر سمیت اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

راولپنڈی اور اسلام آبادمیں عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول سے روانہ ہوا۔ مرکزی جلوس پر 2900 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں عاشورہ کا مرکزی جلوسشہدا چوک علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ جلوس روایتی راستوں علمدار روڈ، توغی روڈ، میزان چوک، لیاقت بازار سے ہوتا ہوا واپس علمدار پہنچ کر جنکشن چوک، پرنس روڈ سے ہوتا ہوا واپس علمدار پہنچے گا۔ جلوس مغرب تک اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیںپشاورمیں یوم عاشور پر 12 جلوس نکالے جائیں گے۔پہلا جلوس صبح 11 بجے سید علی شاہ رضوی امام بارگاہ سے نکالا گیا۔ ادھر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :کوہاٹ،درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،3 مزدور جاں بحق،4زخمی

متعلقہ خبریں