اہم خبریں

بنوں کنٹونمنٹ پر خودکش حملے میں شہید پاک فوج کے شہدا ء سپرد خاک

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) 15جولائی کوبنوں کنٹونمنٹ پرخودکش حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شہدا کو انکے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید،حوالدار شہزاد احمد شہید، حوالدار ظلِ حسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کےلانس نائیک سبز علی خان شہید کو سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مزید پرھیں: یوم عاشور ،پاکستان بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل

متعلقہ خبریں