پشاور(نیوزڈیسک)بنوں کینٹ میں سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔راولپنڈی: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے پیر کی علی الصبح خیبرپختونخوا میں بنوں چھاؤنی پر حملہ کرنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ آوروں نے بنوں کینٹ میں دراندازی کی کوشش کی لیکن انہیں پسپا کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے بارود سے بھری گاڑی کو دیوار کے ساتھ اڑا دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ 8 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ بنوں کینٹ حملے کی منصوبہ بندی حافظ گل بہادر گروپ نے کی تھی جو کہ افغان سرزمین سے آپریٹ کر رہا ہے۔آئی ایس پی آر نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے پاکستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں خیبرپختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں دہشت گردی کے 273 واقعات ہوئے جن میں 118 پولیس اہلکار نشانہ بنے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 2024 میں اب تک 1433 آپریشن کیے گئے جن میں 322 دہشت گرد گرفتار اور 124 مارے گئے۔مزید برآں، پشاور میں منصوبہ بند دو خودکش حملوں سمیت 55 دہشت گرد حملے ناکام بنائے گئے۔
عمان ، مسجد میں فائرنگ کا واقعہ، پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق















