اہم خبریں

وفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہمخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے کیخلاف ریویو دائر کرنے جارہے ہیں،ہم سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ریویو دائر کرنے جا رہے ہیں۔اس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں شامل ہیں۔
وفاقی حکومت کا عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنانے کا فیصلہ. عمران خان، قاسم سوری اور ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کو نقصان پہنچایا ان کیخلاف مقدمات دائرکئے جائیں‌گے ..
وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہے ہیں،آرٹیکل 17 اختیار دیتا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگائی جائے۔ گزشتہ چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سات خون معاف کے نام سے ایک فلمی ٹریلر چلایا جارہا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ہم ان ٹچ ایبل ہیں۔عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے اس نے بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایات ڈالی ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان میں کہا ہم میثاق معیشت کرنے کو تیار کریں، ہماری دانشمندی کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا کیس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا، بہت واضح ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے کیس دائر کرے گی۔
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے معاوضے کیساتھ انٹرن شپ کا اعلان

متعلقہ خبریں