اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

بنوں(نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے آج علی الصبح بنوں کنٹونمنٹ (بنوں کینٹ) پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔ذرائع کیمطابق دہشتگردوں نے صبح 4 بج کر 40 منٹ پر بنوں کینٹ کی بیرونی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان سڑک پر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا کر کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کوآگے بڑھنے سے روک دیا ۔

ذرائع نے مزید کہا کہ علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی فورسزنے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔اس سے قبل تورکہ بازار بنوں میں پولیس کی گاڑی ایک بارودی مواد کے حملے میں بال بال بچ گئی۔ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے نصب بارودی مواد گاڑی کے پہنچنے سے پہلے ہی اڑا دیا۔

یہ آلہ تورکہ بازار میں اخوند سورانی کے قریب نصب کیا گیا تھا، تاہم پولیس کی گاڑی کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی یہ پھٹ گیا، جس سے کسی ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کا خدشہ ہے، واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں خیبرپختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں دہشت گردی کے 273 واقعات ہوئے جن میں 118 پولیس اہلکار نشانہ بنے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 2024 میں اب تک 1433 آپریشن کیے گئے جن میں 322 دہشت گرد گرفتار اور 124 مارے گئے۔مزید برآں، پشاور میں منصوبہ بند دو خودکش حملوں سمیت 55 دہشت گرد حملے ناکام بنائے گئے۔
کراچی ، عاشورہ کے دنوں میں مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس معطل

متعلقہ خبریں