خیرپور( نیوز دیسک ) خیرپور پولیس نے نو سال قبل بلدیاتی انتخابات کے دوران 11 افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقار عرف بھٹو جونیجو کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی خیرپور نے کہا کہ یاد رہے کہ گرفتار ملزم نے 2015 میں درازہ شریف کی حدود رانی پور میں بلدیاتی انتخابات کے دوران 11 افراد کو قتل کیا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے 11 افراد کو قتل کیا اور 9 سال تک روپوش رہا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات کی توقع ہے۔گرفتار ملزم قتل، ڈکیتی اور چوری سمیت 11 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،14جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟