اہم خبریں

مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں ٹرمپ خاندان کے ساتھ ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا ہے کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی مذمت۔ واضح رہے کہ امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا کے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔

وہ اسٹیج پر تھے جب انہیں گولی ماری گئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان میں لگی۔ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا مسلح شخص ہلاک اور ایک اور شخص بھی مارا گیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز،فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

متعلقہ خبریں