اہم خبریں

منی لانڈرنگ کیس ،مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

لاہور(نیوز ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، لاہور کی خصوصی سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور دیگر 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا یوم آزادی پر بڑا اعلان ،سولر پینل تقسیم کرنیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں