پشاور( نیوز ڈیسک )پشاور میں حسن خیل آپریشن کے شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے سپاہی محمد ادریس شہید (عمر 34، ساکن صوابی)، سپاہی بدام گل شہید (عمر 34، سکنہ کوہاٹ) اور خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سب انسپکٹر تاجمیر شاہ شہید ہو گئے۔
شہید (عمر 38، رہائشی پشاور) اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم شہید (عمر 34، ساکن مانسہرہ) شہید ہوئے۔نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور پولیس افسران، شہداء کے لواحقین اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں کیس، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی















