اہم خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا امام بارگاہوں کا اچانک دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے امام بارگاہوں کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نے رات گئے امام بارگاہوں کا اچانک دورہ کیا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محسن رضا نقوی نے امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران تمام ڈیوٹیوں کو مکمل چوکس رکھا جائے۔

ڈیوٹی پر مامور تمام محکمے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھیں اور مجلس کے شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد امام بارگاہوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں: آ ج12جولائی بروزجمعتہ المبارک 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں