اہم خبریں

گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 48.84 روپے ہو گا، نیپرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بجلی صارفین کےلیےبنیادی ٹیرف میں اضافہ۔ نیپرانےحکومتی درخواست پرفیصلہ جاری کردیا۔ ماہانہ200یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قرار دیدیا گیا۔
گھریلو صارفین کیلئےبجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7روپے 12 پیسے تک بڑھے گا۔ نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے یکساں ٹیرف پر فیصلہ جاری کردیا۔
گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 48.84 روپے ہو گا۔
ماہانہ 201 سے 300 یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے کے اضافے کیساتھ34.26 روپے ہو جائیگا۔ 301سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہو جائے گا ۔
401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 اضافے کے ساتھ 41.36 روپے ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کی ود ہولڈنگ ٹیکس کےخلاف ہڑتال ،آٹے کی ترسیل بند

متعلقہ خبریں