اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور شاعر گلمان وزیر جمعرات کی صبح اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
گلامان اپنے سر کی چوٹ کا علاج کروا رہے تھے جو کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ان پر قاتلانہ حملے کے دوران ہوا تھا۔انہیں اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے آئی سی یو سرجیکل وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔
گلامان وزیر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اسلام آباد کے سنگجانی تھانے میں درج کرلیا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔گلامان وزیر کی نماز جنازہ آج شمالی وزیرستان کے گاؤں عیسیٰ خیل میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کل میٹرک کے نتائج کا اعلان کریگا