باجوڑ ( نیوز ڈیسک )جمعرات کو باجوڑ ضلع کی خالی نشست PK-22 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ سخت سیکیورٹی میں پرامن طریقے سے شروع ہوئی۔
پولنگ کا عمل تمام 91 پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی بھاری تعیناتی سمیت سخت سکیورٹی میں شروع کیا گیا۔صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 12 امیدوار میدان میں تھے جن میں 5 سیاسی جماعتوں کے جبکہ 7 آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
پولنگ کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور حکام نے تمام سیکیورٹی فورسز کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو بھی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاڑکانہ ، بچوں کی لڑائی ، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق