صوابی ( نیوز ڈیسک ) جمعرات کو صوابی کے گاؤں زیدہ محلہ چنگن خیل میں گھریلو جھگڑے پر ایک بھائی نے اپنی تین بہنوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق بھائی نوشاد ولد عبدالحلیم کی فائرنگ سے تین بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ زرقا، 22 سالہ سنبل اور 18 سالہ سونیا شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والی بچیوں کی لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے باچا خان ہسپتال منتقل کر دیا۔
تھانہ زیدہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
مزید پڑھیں: دبئی سے کولمبو جانیوالے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ سامنے آگئی