راولپنڈی(نیوزڈیسک)القادر ٹرسٹ ریفرنس کیس میں آج گواہان نیب میں طلب کرلئے ، گواہان میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک بھی شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی آج بطور گواہ طلب کر لیا گیا، پٹواری غلام عباس گورائیہ کو بھی بطور گواہ طلب کیا گیا،
گواہان آج القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس میں اپنے بیانات قلمبند کرائیں گے، وکلاء صفائی گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کریں گے۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں 59 گواہان میں سے 30 گواہان کے بیانات قلمبند کیئے جاچکے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء گواہان پر جرح کریں گے،190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔
مزید پڑھیں: خفیہ ادارے کو فون ٹیپ کی اجازت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بار کونسل