اہم خبریں

خفیہ ادارے کو فون ٹیپ کی اجازت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بار کونسل

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان بار کونسل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئےکہا کہ حکومت کی آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینا قابل مذمت ہے ،پاکستان بار کونسل کا وفاقی حکومت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےعوام کے انفرادی معاملات میں اور سیکریسی کیخلاف سازش قراردیتے ہوئے ممبر پاکستان بار کونسل عابد زبیری، شفقت چوہان، اشتیاق خان، شہاب سرکی، منیر احمد کاکڑ اور طاہر عباسی نے مراسلہ ارسال کردیا ۔

جس میں حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت کی سختی سے مذمت کی گئی ہے اور اس اقدام کو خطرناک و غیر منصفانہ قرار دیا گیا ۔

پاکستان بار کونسل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسا نوٹیفکیشن بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایسا نوٹیفکیشن آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں فون ٹائپنگ کے کیسز کے زیر سماعت ہونے کے دوران ایسا نوٹیفکیشن پریشان کن ہے۔

بار کونسل کے ممبران نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کمپین کی بھی مذمت کرتے ہوئے مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اورنگزیب پنہور اور بھائی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج

متعلقہ خبریں